ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو: اُلال کے متعلم کو میڈیکل سیٹ دلوانے کے نام پر 22.5لاکھ روپیوں کی لوٹ

منگلورو: اُلال کے متعلم کو میڈیکل سیٹ دلوانے کے نام پر 22.5لاکھ روپیوں کی لوٹ

Thu, 09 Mar 2023 19:42:46    S.O. News Service

منگلورو :9؍ مارچ (ایس اؤ نیوز ) منگلورو کی کسی میڈیکل کالج میں داخلہ کا تیقن دیتےہوئے ایک نوجوان سے 22.5لاکھ روپئے لوٹ لئے جانے کا معاملہ سامنے ایا ہے جبکہ الال پولس دھوکہ دینےو الی جعل ساز گینگ کا پردہ فاش کرنے کی تفتیشی شروعات کر چکی ہے۔

مظلوم متعلم کے والد نے اپنی شکایت میں کہا ہےکہ 16ڈسمبر 2022کو ایک عورت نے ان کے بیٹے کے لئے میڈیکل سیٹ کی فراہم کرنے کے متعلق موبائیل  پر رابطہ قائم کیا تو استفسار پر مٹعلم کے والد نے متعلقہ عورت کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو میڈیکل سیٹ دلوانے کےلئے  50لاکھ روپیوں تک کے خرچ کو برداشت کرسکتاہے۔ کچھ دنوں بعد ایک اور خاتون نے رابطہ کیا اور میڈیکل سیٹ کے متعلق تفصیل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ Capitationفیس کے طورپر 15لاکھ روپئے اور پہلے سال کی 7.5لاکھ روپئے کی فیس جمع کرنی ہوگی ساتھ ساتھ اور متعلم کی دستاویزات واٹس ایپ کے ذریعے روانہ کریں۔

17ڈسمبر کو بچے کے والد نے اپنی بیوی کے اکاؤنٹ سے 7.5لاکھ روپیوں کی ڈی ڈی لے کر اس کی نقل واٹس ایپ پر شئیر کی۔ دوسرے دن اپنے بیٹے کے دستاویزات کی نقول بھی واٹس ایپ کے ذریعے روانہ کیا۔

20ڈسمبر کو ایک شخص جو اپنے آپ کو کالج کا سنئیر ایگزیکیٹیو بتاتے ہوئے شکایت کردہ سے رابطہ کیا اور کہا کہ میڈیکل سیٹ کنفرم ہوگئی ہے لہٰذا آپ کل کالج پہنچ کر دیگر لوازمات کو مکمل کریں۔

اس کے مطابق وہ دوسرے دن کالج پہنچا اور 7.5لاکھ روپیوں  کی ڈی دی اور 15لاکھ روپئے نقد ادا کیا۔ 27ڈسمبر کو ایک اور کال آیا جس میں کہا گیا کہ بیٹے کی میڈیکل سیٹ کنفرم ہو چکی ہے اور 6جنوری سے کلاسس شروع ہوجائیں گے۔ البتہ ان سے کہا گیا کہ وہ چند وجوہات کی بنا پر 7.5لاکھ روپیوں کی ڈی ڈی بینک میں جمع نہیں کرسکتےہیں لہٰذا وہ یہ رقم حیدرآباد ائیر پورٹ پر موجود ایک شخص کو دے۔ بچے کے والد نے اس کے مطابق متعلقہ شخص کو رقم پہنچا دیا۔ لیکن جب بیٹا 5جنوری کو کالج پہنچا تو پتہ چلا کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ ڈی جی پی (لاء اینڈ آرڈر) انشو کمار کا کہنا ہے کہ ایک دوسری کالج کے پی جی متعلم کو بھی اسی طرح کا دھوکہ دیاگیا ہے۔ پولس اب پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔


Share: